واسا کی غفلت ، 7 روز سے مسلم بازار میں سیوریج کا پانی جمع، کاروباری سرگرمیاں متاثر

 واسا کی غفلت ، 7 روز سے مسلم بازار میں سیوریج کا پانی جمع، کاروباری سرگرمیاں متاثر

تاجر برادری، خریداروں، راہگیروں اور اہلِ علاقہ کو شدید مشکلات کا سامنا ، نمازیگندے پانی سے گزر کر مسجد تک جانے پر مجبور،متاثرین کا ذمہ دار افسروں و اہلکاروں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )واسا کی غفلت کے با عث مسلم بازار میں 7روز سے سیوریج کا پانی جمع، شہری اور تاجر مشکلات کا شکار ، کاروبار ٹھپ ہونے لگا ۔ مسلم بازار میں سیوریج کا پانی سڑک پر جمع ہونے کے باعث تاجر برادری، خریداروں، راہگیروں اور اہلِ علاقہ کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔نماز کی ادائیگی کیلئے مسجد جانے والے شہریوں کو بھی گندے پانی سے گزرنا پڑتا ہے ۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ ایک ہفتہ گزرنے کے باوجود مسئلے کا مستقل حل کیوں نہیں نکالا جا سکا ، اگر کسی علاقے میں سیوریج لائن، ڈسپوزل سسٹم یا نکاسی آب کا تکنیکی مسئلہ موجود ہے تو متعلقہ ادارے کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر متبادل انتظام اور مستقل حل کیلئے عملی اقدامات کیوں نظر نہیں آ رہے ۔ شہریوں نے کہا کہ شفاف انکوائری کی جائے تاکہ ذمہ دار افسر وں اور انتظامی کمزوریوں کا تعین کیا جا سکے ،حکومت پنجاب کی جانب سے شہریوں کو بہتر نکاسی آب، سیوریج سسٹم اور صاف پانی کی فراہمی کیلئے بڑے پیمانے پر وسائل اور منصوبے فراہم کئے جا رہے ہیں لیکن منصوبوں کے ثمرات عملی طور پر نظر نہیں آرہے ،اعلیٰ حکام کو فوری صورتحال کا نو ٹس لینا چاہیے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...