کامونکے :تلخ کلامی پر گھرمیں گھس کر فائرنگ ، ایک شخص زخمی
کامونکے (تحصیل رپورٹر )معمولی تلخ کلامی پر8افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو شدیدزخمی کردیا۔
چند روز قبل نواحی گاؤں ستو کے تنویر احمداور زین علی وغیرہ میں تلخ کلامی ہوئی۔گزشتہ روز اسی بناپر زین علی،عامر،مہتاب،بلال اور چار نامعلوم افراد تنویر احمد کے گھر کے باہر فائرنگ کررہے تھے کہ منع کرنے پر ملزم گھر میں گھس گئے اور فائرنگ سے تنویر احمد کا بھائی شکیل شدید زخمی ہوگیا۔واہنڈو پولیس نے مقدمات درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments