جعلی مچلکے پر خاتون کی رہائی ، تھانیدار اور 2اہلکاروں پر مقدمہ

جعلی مچلکے پر خاتون کی رہائی ، تھانیدار اور 2اہلکاروں پر مقدمہ

پو لیس کی جانب سے ملبہ کا نسٹیبل پر ڈالنے کی کو شش ،عدالتی احکامات پر کارروائی

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر )تھانہ جناح روڈ کے چوری کے مقدمے میں گرفتار خاتون ملزمہ نفیسہ کی مبینہ طور پر جعلی ضمانتی مچلکے پر رہائی کا معاملہ ۔ پولیس رپورٹ میں ملبہ ایک کانسٹیبل پر ڈال دیا گیا تاہم جوڈیشل مجسٹریٹ صبغت منصور کے حکم پر پولیس نے اے ایس آئی اعجاز احمد، کانسٹیبل محمد عرفان اور نائب کورٹ کانسٹیبل بلال فاروق کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ، اے ایس آئی اعجاز احمد کو گرفتار کرکے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ صبغت منصور کی عدالت میں سماعت کے دوران تھانہ جناح روڈ پولیس نے مقدمے کی ایف آئی آر کی نقل پیش کرتے ہوئے بتایا کہ خاتون ملزمہ کی غیر قانونی رہائی کے معاملے میں تینوں پولیس اہلکاروں کو نامزد کیا گیا ہے ۔پولیس رپورٹ کے مطابق ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ مہوش انجم نے خاتون ملزمہ کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا تھا، تاہم اے ایس آئی اعجاز احمد، نائب کورٹ کانسٹیبل بلال فاروق اور کانسٹیبل محمد عرفان نے مبینہ ملی بھگت سے عدالت کی مہر والے جعلی ضمانتی مچلکے کے ذریعے ملزمہ کو احاطہ عدالت سے رہا کر دیا۔ گزشتہ سماعت پر ایس ایچ او جناح روڈ کی رپورٹ میں واقعے کی ذمہ داری کانسٹیبل محمد عرفان پر عائد کرنے کی کوشش کی گئی تاہم عدالت نے رپورٹ سے اتفاق نہیں کیا اور واقعے میں ملوث تمام کرداروں کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...