ڈسکہ :دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے با عث آلودگی میں اضافہ

ڈسکہ :دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے با عث آلودگی میں اضافہ

انتظامیہ دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کرے :شہری

ڈسکہ(نامہ نگار)ڈسکہ شہر اور گردو نواح میں دھواں چھوڑتی گاڑیوں میں اضافہ ،فضائی آلودگی سے سموگ کا خدشہ ،ڈسکہ اور گردنواح میں موسم کی تبدیلی اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف کارروائی نہ ہونے کی وجہ سے سموگ کا خدشہ پیدا ہو گیا ،موسمیاتی تبدیلی کے باعث اکتوبر میں سموگ کے خدشہ کے باعث پہلے سے ہی اقدامات کر لئے جاتے ہیں لیکن رواں سال ابھی تک سموگ سے نمٹنے کیلئے قدامات نظر نہیں آرہے ماحولیاتی آلودگی میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے جبکہ دھواں چھوڑنے والی فیکٹریوں کیخلاف بھی کارروائی نہیں ہو رہی ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کو دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں اور فیکٹریوں کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...