نوشہرہ ورکاں:ہمسایہ کے گھر 2 نوجوانوں کی لڑکی سے زیادتی
لڑکی کے والدین پہنچے تو ملزم خرم ہنجرا اور زین سلطان فرار ہوگئے ، مقدمہ درج
نوشہرہ ورکاں(تحصیل رپورٹر )نٹھرکے میں لڑکی سے مبینہ زیادتی، 2نوجوانوں کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔بتایاگیا ہے کہ تھانہ نوشہرہ ورکاں کے علاقہ نٹھرکے میں لڑکی سے زیادتی کا واقعہ پیش آیا پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں دو نامزد افراد کیخلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کارروائی شروع کردی۔ نٹھرکے کے رہائشی ارشد نے پولیس کو درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ اس کی بیٹی ہمسائے کے گھر گئی، جہاں دروازہ کھلا ہونے کے باعث وہ اندر داخل ہو گئی جبکہ اہل خانہ شادی کی تقریب میں شرکت کیلئے گئے ہوئے تھے ۔ مدعی کے مطابق گھر میں پہلے سے موجود خرم ہنجرا سکنہ نٹھرکے اور زنیر سلطان سکنہ گجیانہ ضلع شیخوپورہ نے مبینہ طور پر اس کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔ درخواست گزار کے مطابق وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ موقع پر پہنچا تو دونوں ملزم فرار ہو گئے ۔ تھانہ نوشہرہ ورکاں پولیس نے متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments