چند سال قبل تعمیر وزیر آباد رسول نگر روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

چند سال قبل تعمیر وزیر آباد رسول  نگر روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

جامکے چٹھہ(نامہ نگار)وزیرآباد سے براستہ جامکے چٹھہ رسول نگر تک چند سال قبل تعمیر ہونے والی کارپٹ سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گئی ،سڑک پر جگہ جگہ گڑھے پڑنے اور سطح خراب ہونے سے ٹریفک کی روانی متاثر ہونے لگی ۔

 سڑک کی خراب حالت کے باعث مسافروں، ٹرانسپورٹرز اور روزانہ سفر کرنے والے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے ۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سڑک کے تعمیراتی معیار اور ہیوی ٹریفک کے اثرات کا شفاف جائزہ لیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...