ڈسکہ اور نواحی علاقوں میں ایل پی جی کی قیمتیں بے قابو
ہیڈبمبانوالہ(نامہ نگار ) شہر اور نواحی علاقوں میں ایل پی جی کی قیمتیں بے قابو، سرکاری نرخوں کے بجائے 500 روپے سے زائد قیمت پر فروخت جاری۔
شہراور نواحی علاقوں میں ایل پی جی کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول ہو گئی ہیں جبکہ انتظامیہ اور پیرا فورس مبینہ طور پر قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام دکھائی دے رہی ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے نے گھریلو بجٹ کو شدید متاثر کیا ہے ، مہنگے داموں گیس خریدنے میں مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایل پی جی کی سرکاری قیمت پر فروخت یقینی بنانے کیلئے مؤثر کارروائیاں کی جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments