ڈسکہ:گھر میں چوری ،2خواتین گرفتار ،65تولے سونا برآمد
دونوں گھریلو ملازمین فیاض کے گھر 2 ماہ قبل وار دات کرکے کراچی فرا ر ہو گئی تھیں
ڈسکہ (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )اوورسیز پاکستانی خاندان کے گھر چوری کی بڑی واردات ٹریس، دو خواتین ملزم کراچی سے گرفتار،4کروڑ روپے کا 65 تولے سونا برآمد کر لیا گیا ۔ اٹلی میں مقیم اوورسیز خاندان سے تعلق رکھنے والے فیاض کے محلہ اتحاد ٹاؤن میں واقع گھر میں 12 اگست 2026 کو واردات ہوئی۔ مدعی نے دو خواتین کو شناخت اور کوائف کی تصدیق کے بغیر گھریلو ملازمہ رکھا تھا جو موقع پا کر طلائی زیورات، رقم اور موبائل فونز چوری کرکے فرار ہوگئیں۔ ڈی ایس پی کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈسکہ انسپکٹر نعمان بٹر ٹیم کے ہمراہ سی سی ٹی وی فوٹیجزاور سائنسی شواہد کی بنیاد پر اسلام آباد سمیت مختلف شہروں اور علاقوں سے ملنے والے سراغوں کے ذریعے بالآخر کراچی میں ملزموں تک پہنچ گئی جہاں دونوں کو گرفتار کرکے مسروقہ سونا برآمد کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments