وزیرآباد:کاروباری شخصیت خالد محمود کے بیٹے کی شادی ، اہم شخصیات کی شرکت
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) معروف کاروباری شخصیت خالد محمود خان کے بیٹے اور دنیا نیوز کے رپورٹر کاشف محمود خان کے بھتیجے اسامہ خالد کی شادی کی تقریب اہم شخصیات کا اکٹھ بن گئی ، شرکا نے دولہا دلہن اور فیملی کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
تقریب میں اٹلی کے نامور بزنس ٹائیکون البرتو،میسیمو اور نکولا نے شرکت کی ، دیگر مہمانوں میں اکاؤنٹنٹ جنرل پاکستان نثار احمد چیمہ،سر اکرم خان، اعظم اکبر کلیر،ظفر جعفری، بیرسٹر بابر سہیل، افتخار صدیقی،قاضی غلام رضا،شاہ زیب خان، ادریس سپال،طارق محمود،آصف مسعود شامل تھے ۔ اٹلی سے آئے مہمانوں نے مہمان نوازی کو سراہا اور کھانوں کی تعریف کی انہوں نے کہا کہ وہ یہ وزٹ ساری زندگی یاد رکھیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments