خاندانی سیاست سے جمہوریت داغدار :مرکزی مسلم لیگ
سیاست کو اقتدار کی کشمکش سے نکال کر جواب دہی کی بنیاد پر استوار کیا جائے :رہنما
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام ضمنی الیکشن این اے 77 کے حوالے سے پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا ۔ ڈپٹی جنرل سیکرٹری حافظ خالد ولید گجر، چیئرمین کسان لیگ ذوالفقار علی اولکھ ، ڈویژنل صدر شیخ فیاض احمد ، امیدوار این اے 77 قاضی ابراہیم گجر ، نائب صدر گوجرانوالہ راشد علی سندھو اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ ملک میں عرصہ دراز سے جاری روایتی خاندانی سیاست نے عوام کے اندر بہت سے سوالات کو جنم دیا ،جمہوریت کا اصل حسن عوام کو بااختیار بنانا، مسائل حل کرنا اور انہیں بہتر مستقبل دینا ہے نہ کہ سیاست کو محض خاندانی وراثت تک محدود کر دینا۔انہوں نے کہا کہ حلقہ این اے 77 کے عوام کو مہنگائی، بے روزگاری، بنیادی سہولیات کی کمی اور روزمرہ زندگی کے مسائل سمیت مختلف مشکلات کا سامنا ہے ،عوام مسائل کے حل اور عملی اقدامات کے منتظر ہیں ، اب وقت آ گیا ہے کہ سیاست کو ذاتی مفادات اور اقتدار کی روایتی کشمکش سے نکال کر عوامی خدمت، دیانت داری اور جواب دہی کی بنیاد پر استوار کیا جائے ،عوام کو ایسی قیادت کا انتخاب کرنے کا موقع ملنا چاہیے جو ان کے درمیان موجود رہے ، ان کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے عملی جدوجہد کرے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments