پیپلز کالونی مین مارکیٹ سے تجاوزات کے خاتمے کا حکم

پیپلز کالونی مین مارکیٹ سے تجاوزات کے خاتمے کا حکم

ڈپٹی کمشنر کی فتومنڈ بازار میں سڑک کی بحالی کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے ، صفائی، تجاوزات اور سیوریج منصوبوں کا جائزہ،بہاری کالونی میں ناقص صفائی پر انکوائری اور کارروائی کی ہدایت ، پیپلز کالونی مین مارکیٹ سے تجاوزات کے خاتمے اور فتومنڈ بازار میں سڑک کی بحالی کا کام جلد مکمل کرنے کا حکم دیدیا۔ ڈپٹی کمشنر نے بہاری کالونی میں صفائی کی ناقص صورتحال پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عبدالرزاق ڈوگر کو فوری انکوائری اور غفلت کے مرتکب ذمہ دار وں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔ ڈپٹی کمشنر نے فتومنڈ بازار، جناح روڈ کا دورہ کیا اور سیوریج منصوبے کی تکمیل کے بعد سڑک کی بحالی اور تعمیراتی کاموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ انہوں نے واسا حکام کو ہدایت کی کہ تعمیر و بحالی کے کام مقررہ معیار کے مطابق جلد مکمل کئے جائیں ۔انہوں نے چرچ روڈ، لنک بینکنگ کورٹ سٹریٹ اور ملحقہ رہائشی کالونی کا بھی دورہ کیا اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی آپریشن کا معائنہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...