ڈسکہ:محکمہ بہبود آبادی کے ملازمین کو پرائس کنٹرول کی ڈیوٹیاں تقویض
موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ میں محکمہ بہبود آبادی کے ملازمین کو تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس میں بھیج دیاگیا۔
ڈسکہ شہر میں محکمہ فلاح بہبود آبادی کے تقریباََ8کے قریب ملازمین جو برسوں سے محکمہ فلاح و بہبود آبادی کے آفس میں ڈیوٹی سرانجام دے رہے تھے انہیں محکمہ فلاح بہبود آبادی آفس سے تبدیل کرکے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس میں بھیج دیاگیا ۔اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس میں آنیوالے محکمہ فلاح بہبود آبادی کے ملازمین کو پرائس کنٹرول کی ڈیوٹیاں سونپ دی گئی ہیں وہ د کانداروں کو چیک کرینگے اور سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدآ مدکر ا ئیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments