گجرات:ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو احمد ہارون کا اراضی ریکارڈ سنٹر کا دورہ، عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات ، ریکارڈ کی دیکھ بھال اور مختلف ریونیو خدمات کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔
انہوں نے متعلقہ عملے سے ریکارڈ کی تیاری، انتقالات اور دیگر اراضی سے متعلقہ امور پر بریفنگ لی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے ہدایت کی کہ اراضی ریکارڈ سنٹر آنے والے شہریوں کو سہل اور بروقت خدمات فراہم کی جائیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments