گجرات:نالوں کی روزانہ ڈی سلٹنگ یقینی بنانے کی ہدایت

گجرات:نالوں کی روزانہ ڈی  سلٹنگ یقینی بنانے کی ہدایت

گجرات(نامہ نگار ،سٹی رپورٹر )اسسٹنٹ کمشنر گجرات عبدالقادر زرکون نے یونین کونسل 9 کے علاقے فیض آباد محلہ کا دورہ کیا اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت جاری صفائی ستھرائی کے انتظامات کا معائنہ کیا۔

 عملے کی حاضری چیک کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کے عمل کا بھی جائزہ لیا اور رہائشیوں سے صفائی کی سہولیات کے حوالے سے فیڈبیک حاصل کیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ایریا منیجر اور سپروائزر کو ہدایت کی کہ نالوں کی روزانہ بنیادوں پر ڈی سلٹنگ یقینی بنائی جائے  اور نکالی جانے والی گندگی کو بروقت اٹھایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...