عوامی شکایات کا ازالہ،محکموں کی کار کردگی پر جائزہ اجلاس
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)عوامی شکایات کے ازالے اور سرکاری محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ہیڈکوارٹر ز)شہریار حبیب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا جس میں متعلقہ محکموں کے افسر وں نے شرکت کی۔
سپیشل برانچ شکایات پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات اور ان پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 1030 شکایات موصول ہوئیں جن میں سے 944 شکایات کا ازالہ کر دیا گیا ، شکایات میں تجاوزات، خستہ حال پلوں، زیبرا کراسنگ، غیر فعال سٹریٹ لائٹس سے متعلق مسائل شامل ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments