راہوالی:گرفتاری کا خوف ، چھت سے کودنے والا منشیات فروش زخمی
راہوالی (نمائندہ دنیا )ایچ او کینٹ قمرالزمان کی زیرنگرانی اے ایس آئی شہبازنت نے ہمراہ عملہ دوران گشت ریلوے پھاٹک کوٹ شاہاں کے قریب پولیس پارٹی کو دیکھ کر بھاگنے والے ملزم کا تعاقب کیا۔
جو مدینہ ٹاؤن میں گھس گیا اور زیر تعمیر مکان پر سے گرفتاری سے بچنے کیلئے چھلانگ لگادی جس سے دائیں ٹانگ زخمی ہو گئی ، پولیس نے منشیات فروش عثمان عرف بود فا ساکن پیروشہید کو قابو کرلیا ،540 گرام چرس برآمد کرلی گئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments