حافظ آباد:جعلی ڈی اے پی کھاد سے 40لاکھ روپے کی مچھلیاں ہلاک
حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دُنیا )نواحی علاقے چک کھرل میں مقامی کسان کے فش فارم کی مبینہ طورپر 40لاکھ روپے سے زائد کی مچھلیاں جعلی ڈی اے پی کھادکے استعمال سے ہلاک ہوگئیں۔
متاثرہ کسان رائے محمد بخش کھرل کے مطابق اس نے 250 بوریاں ڈی اے پی کھاد خرید کر 6 ایکڑ پر قائم فش فارم میں استعمال کیں جس کے بعد تمام مچھلیاں ہلاک ہوگئیں،محکمہ زراعت کی لیبارٹری رپورٹ میں کھاد جعلی ثابت ہو چکی ۔رائے محمد بخش کھرل نے وزیراعلیٰ ، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سے اپیل کی کہ ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کیساتھ نقصان کا ازالہ کیا جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments