حافظ آباد:ڈمپر کی ٹکر ، ٹریکٹر ٹرالی نالے میں جا گری ، ڈرائیور جاں بحق

حافظ آباد:ڈمپر کی ٹکر ، ٹریکٹر ٹرالی  نالے میں جا گری ، ڈرائیور جاں بحق

حافظ آباد(نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )نواحی گاؤں مچھونکہ کے قریب میں ڈمپر کی ٹکر سے چارے سے بھری ٹریکٹر ٹرالی نالے میں جا گری جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں ۔

 عینی شاہدین کے مطابق ڈمپر نے سائیڈ ماری جس سے ٹریکٹر ٹرالی پل سے نیچے نالے میں جا گری اور ڈرائیور نیچے دب گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے 30 سالہ ڈرائیور اعجاز (ساکن چک نمبر 2 پی بی) کی لاش کو نکالا اور ورثا کی درخواست پر ان کی رہائش گاہ منتقل کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...