لدھیوالہ وڑائچ :مبینہ مقابلے میں منشیات فروش ہلاک

لدھیوالہ وڑائچ :مبینہ مقابلے میں منشیات فروش ہلاک

شکور والا کا رہائشی شہباز علی فرا ر کی کو شش میں ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا

لدھیوالہ وڑائچ (نامہ نگار )رات گئے لدھیوالہ وڑائچ راجباہ روڈ مبینہ پولیس مقابلہ منشیات فروش اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، دو ساتھی فرار ہو گئے ، پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا ۔ایس ایچ او تھانہ لدھیوالہ وڑائچ سب انسپکٹر حسن شاہد ورک رات 12بجے ٹیم کے ہمراہ معمول کے گشت پر تھے کہ لدھیوالہ وڑائچ راجباہ پر مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے مبینہ طور پر پولیس پر فائرنگ کر دی اور بھاگتے ہوئے اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ایک منشیات فروش ہلاک ہو گیا جس کی شناخت شہباز علی ساکن محلہ شکور والا لدھیوالہ وڑائچ کے نام سے ہوئی ہلاک منشیات فروش کے قبضے سے پسٹل اور 1300گرام چرس برآمد کر کے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ اس کے دو ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...