منافع خوروں کی سرپرستی ،پرائس کلرک بارے رپورٹ طلب

 منافع خوروں کی سرپرستی ،پرائس کلرک بارے رپورٹ طلب

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے رانا فیشام سے رپورٹ مانگ لی

موترہ(نامہ نگار )ڈسکہ میں سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ کر انے اور ناجائز منافع خوروں کی سرپرستی کرنے پر ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ نے اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے پرائس کلرک کے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس کا پرائس کلرک رانا فیشام جو سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کر انے کے بجائے مہنگی اشیا فروخت کرنیوالے دکانداروں کی سرپرستی کرنے میں مصروف عمل ہے ۔ دکاندار اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس کے پرائس کلرک رانا فیشام کی سرپرستی میں اشیا خورد و نوش مقررہ ریٹ کی بجائے مہنگے داموں فروخت کرکے شہریوں کود ونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جس کی خبریں مختلف اخبارات میں شائع ہوئیں تو ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اویس مشتاق نے سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نہ کروانے اور مہنگی اشیا خورد ونوش فروخت کرنیوالے دوکانداروں کی سرپرستی کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے پرائس کلرک رانا فیشام بارے رپورٹ طلب کرلی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...