ایمرجنسی عوام کے جمہوری ،آئینی حق پر ڈاکہ :مجسم زرخیز

 ایمرجنسی عوام کے جمہوری ،آئینی حق پر ڈاکہ :مجسم زرخیز

منتخب نمائندوں کے حقِ حکمرانی کو محدود کرنا جمہوری اقدار کے منافی :سعید بھلی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )انصاف لائرز فورم کے ضلعی صدر مجسم زرخیز انور خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کا مینڈیٹ چھین کر صوبہ کے عوام کے جمہوری و آئینی حق پر ڈاکہ مارا گیا ، خیبر پختونخوا میں کسی صورت گورنر راج اور ایمرجنسی قابل قبول نہیں ، یہ آئین اور جمہوریت پر حملے کے مترادف ہے عوامی مینڈیٹ کا احترام اور آئین و جمہوریت کا تحفظ ناگزیر ہے ۔ تقریب میں صدر بار سعید احمد بھلی، ڈویژنل جنرل سیکرٹری آئی ایل ایف طاہر سلطان، ضلعی سیکرٹری ملک لقمان شفیق اعوان ، بیرسٹر جمشید غیاث، میاں عبدالجبار اور وکلا بڑی تعداد میں موجود تھے ۔ سعید احمد بھلی نے کہا کہ کسی بھی صوبے میں عوامی رائے کو نظر انداز کرنا اور ان کے منتخب نمائندوں کے حقِ حکمرانی کو محدود کرنے کی کوشش جمہوری اقدار کے منافی ہے ۔ خیبر پختونخوا کے عوام کو بھی آئین کے تحت حاصل حقوق، سیاسی آزادیوں اور جمہوری عمل میں شرکت کے مساوی مواقع ملنے چاہئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...