حافظ آباد:ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ادویات ، سہو لیات کا فقدان

حافظ آباد:ڈسٹرکٹ ہسپتال میں ادویات ، سہو لیات کا فقدان

پر چی کیلئے قطاریں ، گھنٹوں انتظار معمول ،انتظامیہ صورتحال بہتر کرنے میں ناکام

حافظ آباد (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا ) ماضی میں بہترین طبی سہولیات اور مفت ادویات کی فراہمی کے حوالے سے منفرد حیثیت رکھنے والا ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال حافظ آباد ادویات کی عدم دستیابی، ڈاکٹروں کے مبینہ ناروا رویے اور سہولیات کے فقدان کے باعث افادیت کھونے لگا ۔ ڈپٹی کمشنر سید حسین بہادر شاہ سمیت ضلعی انتظامیہ کے افسر وں کے دورے بھی صورتحال میں بہتری لانے میں ناکام دکھائی دیتے ہیں۔ضلع کے دور دراز علاقوں سے روزانہ آنے والے مریضوں کو علاج کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ بعض ڈاکٹر تاخیر سے ہسپتال پہنچتے اور ڈیوٹی ختم ہونے سے پہلے ہی واپس چلے جاتے ہیں جبکہ بعض پرائیویٹ کلینکس پر علاج کرانے کیلئے مجبور کرنے کے الزامات بھی سامنے آ رہے ہیں ۔ پرچی کے حصول کیلئے مریضوں کو تین سے چار گھنٹے طویل قطاروں میں انتظار کرنا پڑتا ہے جبکہ باری آنے تک بعض اوقات متعلقہ ڈاکٹر جا چکے ہوتے ہیں۔ہسپتال کی ایمرجنسی میں بھی مریضوں کو فوری طبی امداد کے حصول میں مشکلات پیش آنے کی شکایات ہیں جس سے قیمتی انسانی جانوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے اصلاح کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...