کوسٹر اور کیری ڈبہ میں تصادم،خاتون جاں بحق ،3زخمی
حادثہ جنڈیالہ ڈھاب والا کے قریب پیش آیا ،مسرت موقع پر چل بسی،زخمی ہسپتال منتقل
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جی ٹی روڈ پر جنڈیالہ ڈھاب والا کے قریب کوسٹر اور کیری ڈبہ میں تصادم، خاتون جاں بحق جبکہ دو بچوں سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے ۔ جی ٹی روڈ پر جنڈیالہ ڈھاب والا کے قریب تیز رفتار کوسٹر اور کیری ڈبہ میں تصادم کے نتیجہ میں 50سالہ مسرت بی بی جا ں بحق جبکہ 5 سالہ ارہا عمیر، ایک سالہ عبرش عمیر اور 26 سالہ معظم عمیر شدید زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو طبی امداد کیلئے ہسپتال جبکہ خاتون کی لاش کو مردہ خانہ منتقل کر دیا گیا، زخمیوں اور جاں بحق خاتون کا تعلق محلہ سلطان پورہ گوجرانوالہ بتایا جا رہا ہے ،پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments