سیالکوٹ:نا معلوم شخص نے بزرگ شہری کو قتل کر دیا

سیالکوٹ:نا معلوم شخص نے بزرگ شہری کو قتل کر دیا

85سالہ نذر حسین نماز فجر کیلئے جا رہاتھا ،چہرے پر آہنی راڈ سے وار کیا گیا

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )تھانہ پھلورہ کی حدود گاؤں ورسالکے میں نماز کیلئے مسجد جانے والے 85 سالہ بزرگ کو نامعلوم ملزم نے قتل کردیا۔تفصیلات کے مطابق نذر حسین ولد عنایت اﷲ الصبح نماز فجر کی ادائیگی کیلئے مسجد گیا تھا۔نامعلوم ملزم نے آہنی راڈ سے چہرے پر وار کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی SHO تھانہ پھلورہ اعتزاز بشیر نے ٹیم کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر لاش کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کردیا۔تھانہ پھلورہ پولیس نے قتل ہونے والے بزرگ نذر حسین کے بیٹے منظور حسین کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...