غیر رجسٹرڈ تعلیمی ایجنٹس کیخلاف ملک گیر کارروا ئی کا مطالبہ
لاکھوں روپے کے فراڈ پر گولڈ میڈلسٹ طالبہ خودکشی پر مجبور ہو گئی :ایس اے حمید
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)سابق مشیر چیئرمین وزیر اعلیٰ ٹاسک فورس و سینئر نائب صدر انصاف لائرز فورم پنجاب ایس اے حمید ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں گولڈ میڈلسٹ طالبہ کی خودکشی کا واقعہ حکومتی اداروں کی ناکامی اور انتظامی غفلت کا افسوسناک ثبوت ہے ، بیرونِ ملک داخلے اور سکالرشپ کے نام پر لاکھوں روپے کے فراڈ نے ایک ہونہار طالبہ کو زندگی سے مایوس کر دیا مگر حکومت اور متعلقہ ادارے کسی بڑے سانحے کے بعد ہی حرکت میں کیوں آتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں غیر رجسٹرڈ تعلیمی ایجنٹس نوجوانوں کے مستقبل سے کھیل رہے ہیں اور بیرونِ ملک تعلیم کے خواہش مند طلبہ کو لوٹ رہے ہیں لیکن حکومتی نگرانی اور پیشگی کارروائی کا مؤثر نظام نظر نہیں آتا ،صرف گرفتاری کافی نہیں، فراڈ میں ملوث عناصر کو قرار واقعی سزا دینا اور متاثرین کو انصاف فراہم کرنا ضروری ہے ۔ایس اے حمید نے مطالبہ کیا کہ ایف آئی اے تعلیمی فراڈ کرنے والے ایجنٹس کے خلاف ملک گیر آپریشن کرے جبکہ ایچ ای سی منظور شدہ کنسلٹنٹس کی فہرست جاری کرنے اور داخلہ و سکالرشپ لیٹرز کی آن لائن تصدیق کا نظام متعارف کرائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments