صدر گوجرانوالہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز تجارتی دورے پر جنوبی کوریا پہنچ گئے

صدر گوجرانوالہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز  تجارتی دورے پر جنوبی کوریا پہنچ گئے

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)گوجرانوالہ چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر عاطف ربانی اہم تجارتی دورے پر جنوبی کوریا پہنچ گئے ۔

دورے کے دوران وہ کاروباری شخصیات، صنعتی اداروں اور تجارتی عہدیدار وں سے ملاقاتیں کریں گے ، جن میں پاکستان اور جنوبی کوریا کے درمیان تجارتی تعلقات کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع اورگوجرانوالہ کی مصنوعات کی برآمدات (ایکسپورٹ) بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔جنوبی کوریا کے بعد صدر عاطف ربانی چین اور ہانگ کانگ کا دورہ بھی کریں گے جہاں وہ کاروباری روابط کو مضبوط بنانے اور گوجرانوالہ کی صنعت و تجارت کیلئے بین الاقوامی مواقع تلاش کرنے کے حوالے سے ملاقاتیں کریں گے ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...