کرپشن اوردیگر الزامات پر 20پولیس افسر واہلکار برخاست
غیر حاضری،منشیات کے ملزموں کو پروٹوکول دینے کے الزامات ،خواتین بھی شامل
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)سی پی او ڈاکٹر سردار غیاث گل خان نے محکمانہ احتساب کے تحت ایکشن لیتے ہوئے مختلف الزامات میں ملوث گوجرانوالہ پولیس کے 22 افسر وں و اہلکاروں کو سزائیں سنا دیں جن میں 20 افسر وں و اہلکاروں کو نوکری سے برخاست جبکہ کرپشن میں ملوث 2 سب انسپکٹرز کو عہدوں سے تنزلی دے کر اے ایس آئی بنا دیا گیا۔سپیشل لا اینڈ آرڈر ڈیوٹی کے دوران غیر حاضر رہنے پر سب انسپکٹر کامران طفیل سمیت 15 اہلکاروں کو برخاست کر دیا گیا۔ برخاست ہونے والوں میں کانسٹیبل غلام عباس، شہباز اختر، احمد رضا، محمد طارق، محمد سفیان، عبدالرؤف، قیصر نواز، محمد خالد، شکیل شوکت، فراز احمد، شاہد عثمان، آصف فرید، شاہد رضا اور ڈرائیور کانسٹیبل افتخار احمد شامل ہیں۔ کرپشن میں ملوث سب انسپکٹر مشتاق کو بھی ملازمت سے برخاست کر دیا گیا جبکہ سب انسپکٹرز اشتیاق اور یاسین کو عہدوں سے تنزلی دے کر اے ایس آئی بنا دیا گیا۔ مسلسل غیر حاضری پر لیڈی سب انسپکٹر تہذیب شوکت اور لیڈی کانسٹیبل ایمان عزیز کو بھی ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔سینئر افسر کے ساتھ بدتمیزی اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر ٹریفک اسسٹنٹ عبداللہ کو ملازمت سے برخاست کیا گیا جبکہ منشیات کے مقدمات میں ملوث ملزموں کو پیشی کے موقع پر پروٹوکول دینے پر کانسٹیبل محمد ارشد کوبھی برخاست کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments