کنزیومر کونسل نے دھوکہ دہی کا شکار شہری کو رقم واپس دلادی
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)کنزیومر کونسل گوجرانوالہ نے دھوکہ دہی کا شکار 70 سالہ بزرگ شہری کو رقم واپس دلا دی ۔
بزرگ شہری مرغیاں پالنے اور ان کے انڈوں سے چوزے نکال کر فروخت کرتا تھا ۔ ایک نوجوان نے بزرگ کو ملائیشین نسل کی مرغی دینے کا وعدہ کیا تاہم دیسی مرغی تھما دی اور ساتھ غیر معیاری انڈے بھی د ئیے ۔ متاثرہ شہری نے کنزیومر کونسل میں درخواست دائر کی۔ معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر چودھری محمد فاروق نے کارروائی کی اور شہری کی رقم واپس دلوادی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments