ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ،سہولیات کے حوالے سے اجلاس
جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرکے مالیاتی نظام کو سہل اور شفافبنانا ترجیح :کمشنر
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن محمد علی کی زیرِ صدارت وزیراعظم کے کیش لیس معیشت اور مالیاتی شمولیت کے اقدامات کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے فروغ، جدید مالیاتی سہولیات کی عام شہریوں تک رسائی اور نقد رقوم کے بجائے الیکٹرانک ادائیگیوں کے نظام کو فروغ دینے سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں اس امر پر زور دیا گیا کہ کیش لیس معیشت کا فروغ نہ صرف مالیاتی لین دین میں آسانی پیدا کرتا ہے بلکہ شفافیت، معاشی نظم و ضبط اور مالیاتی خدمات تک عوام کی رسائی بہتر بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے ۔کمشنر نے اس اقدام کے مؤثر نفاذ، متعلقہ اداروں کے مابین مربوط حکمت عملی اور عوام میں ڈیجیٹل ادائیگیوں کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے مالیاتی نظام کو مزید سہل، شفاف اور عوام دوست بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments