جلالپور جٹاں روڈ پر سیوریج کیلئے کھدائی دردسر،کاروباری سرگرمیاں متاثر،شہری سراپا احتجاج
کچہری چوک تا بولے ڈیڑھ کلومیٹر سیوریج لائن بچھا نے کاکام 8ماہ گزرنے کے باوجود نا مکمل ، گرین بسیں بھی نہ چل سکیں ،ظہورالٰہی ڈسپوزل سٹیشن بھی فعال نہ ہوسکا
گجرات(سٹی رپورٹر )کچہری چوک تا بولے جلالپورجٹاں روڈ ڈیڑھ کلومیٹر سیوریج پائپ لائن بچھا نے کاکام8ماہ گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکا، کاروبارتباہ، اکھاڑی روڈ مسافروں کیلئے درد سر بن چکی، ادھوری تعمیرکے باعث گرین الیکٹرک بسیں بھی نہ چل سکیں، ظہورالٰہی ڈسپوزل سٹیشن بھی فعال نہ ہوسکا، شہری سراپا احتجاج بن گئے ۔گجرات شہرکیلئے صوبائی وزیر شافع حسین کی کاوشوں سے21ارب روپے سیوریج منصوبے کیلئے منظور کئے گئے پہلے مرحلے میں کچہری چوک تا بولے جلالپورجٹاں روڈ پر کام کاآغازکیاگیا جس کی نگرانی واسا گجرات کوسونپی گئی ، کھدائی کے باعث سڑک کھنڈر بن چکی ،شہرکامین داخلی راستہ ہونے کے باعث سڑک کے دونوں اطراف کاروبارتباہ وبرباد ہوچکے ہیں جس کے باعث تاجر سراپا احتجاج ہیں، دوسری جانب گرین الیکٹرک بسیں سڑک کی عدم تعمیرکے باعث نہیں چل سکیں ۔شہریوں نے فوری سیوریج کا کام مکمل کر نے اور گرین بسیں چلانے کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments