سیالکوٹ:پھاٹکوں کی بندش،گھنٹوں ٹریفک جام
روڑ س روڈ پھاٹک، چوک علامہ اقبال ، کمشنر روڈ ، شہاباں ، عدالت گڑھ پھاٹک بند ہونے کے باعث ٹریفک کا شدید دبائو ،گاڑیوں کی قطاریں ، مریضوں کو بھی مشکل
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )شہر اقبال میں پھاٹک بند ہونے سے گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ،مسافروں، طلبہ، ملازمین اور کاروباری افراد کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ پھاٹک بند ہونے کے دوران سڑک کے دونوں اطراف گاڑیوں کی قطاریں لگ جاتی ہیں ،شہریوں کو منزل تک پہنچنے میں غیر معمولی تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔شہریوں کے مطابق روڑ س روڈ پھاٹک، چوک علامہ اقبال پھاٹک، کمشنر روڈ پھاٹک، شہاباں پھاٹک، عدالت گڑھ پھاٹک بند ہونے کے باعث ٹریفک کا دباؤ بڑھ جاتا ہے اور کئی کئی گھنٹے گاڑیوں میں پھنسے رہنا پڑتا ہے ۔ ٹریفک جام کے باعث مریضوں اور ہنگامی صورتحال میں سفر کرنے والے افراد کو بھی مشکلات پیش آنے کا خدشہ رہتا ہے ۔شہری حلقوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ریلوے پھاٹک کے باعث پیدا ہونے والے ٹریفک مسائل کے مستقل حل کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں ، ضرورت کے مطابق متبادل راستوں کا بندوبست کیا جائے تاکہ شہریوں کو پریشانی سے نجات مل سکے ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر اقبال میں ٹریفک کی بڑھتی ہوئی مشکلات کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے قابلِ عمل منصوبہ بندی کرنی چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments