چناب نگر کی اہم سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل، شہری پریشان

چناب نگر کی اہم سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل، شہری پریشان

اندرون شہر کی سڑکوں کی فوری مرمت اور بحالی کے لیے فنڈز جاری کرنیکامطالبہ

چناب نگر (نامہ نگار) اندرون شہر کی اہم سڑکیں طویل عرصے سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں اور کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہیں۔ کالج روڈ، ساہیوال روڈ سمیت متعدد مقامات پر سڑکوں میں گہرے گڑھے پڑنے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔بارش کے دوران خستہ حال سڑکوں پر پانی جمع ہونے سے یہ تالابوں کا منظر پیش کرتی ہیں، جبکہ موٹر سائیکل سواروں اور گاڑیوں کے حادثات بھی معمول بن چکے ہیں۔شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اندرون شہر کی سڑکوں کی فوری مرمت اور بحالی کے لیے خصوصی فنڈز جاری کیے جائیں، تاکہ آمدورفت کی مشکلات دور ہو سکیں اور حادثات سے بچاؤ ممکن بنایا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...