لالہ موسیٰ:ملائشیا پلٹ نوجوان کو گلا کاٹ کر قتل کر دیاگیا
نا معلوم افرادنے ذیشان کو قتل کرکے موٹر سائیکل چھین لی ،پٹرول پمپ سے برآمد
لالہ موسیٰ (نامہ نگار )دولت نگر کے علاقہ میں نوجوان کو قتل کر دیا گیا ۔تھانہ دولت نگر کے علاقے میں ڈکیتی و قتل کی خوفناک واردات سامنے آئی ہے ۔ 17 اکتوبر کو رات تقریباً 8:30 بجے اپنے گھر کی طرف جانے والے 24 سالہ سفیان کو ماجرا پلی کے قریب پراسرار طور پر قتل کر دیا گیا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق نامعلوم سفاک قاتلوں نے سفیان کا تیز دھار آلے سے گلا کاٹ کر انتہائی بے دردی سے قتل کیا۔24 سالہ سفیان روزگار کے سلسلے میں ملائیشیا مقیم تھا اور ڈیڑھ سال سے پاکستان اپنے گھر آیا ہوا تھا۔قاتل واردات کے بعد مقتول کی موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے تھے تاہم پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے خون آلود موٹر سائیکل کو مقامی پٹرول پمپ سے برآمد کر لیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments