نوجوان کے قتل میں ملوث مجرم کو سزائے موت کا حکم
اگوکی میں 2سال قبل رمضان نے فائرنگ کرکے فیصل شہزاد کو قتل کر دیاتھا
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )نوجوان کے قتل میں ملوث مجرم کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا ۔ تھانہ اگوکی کے علاقہ رویل گڑھا میں دو سال قبل رقم کے لین دین کے تنازع پر نوجوان فیصل شہزاد کو فائرنگ کر کے قتل کرنے والے مجرم محمد رمضان کو عدالت نے جرم ثابت ہونے پر سزائے موت کا حکم سنا دیا۔سال 2024 میں مجرم محمد رمضان نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ادھار دی گئی رقم کی واپسی کے مطالبے کی رنجش پر نوجوان فیصل شہزاد کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا اور موقع سے فرار ہو گئے تھے ۔مقتول کے لواحقین کی جانب سے مقصود احمد کی مدعیت میں تھانہ اگوکی میں درج کیا گیا تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments