کامونکے :جیب تراشوں نے خاتون سمیت 3افراد کو رقم ، فونز سے محروم کردیا
کامونکے (نامہ نگار )مختلف واقعات میں جیب تراشوں نے خاتون سمیت 3 افراد کے پیسے اور موبائل فون نکال لئے ۔
محلہ رسولنگر کے نوید عباس کی بہن کے پرس سے مین بازار میں جیب تراش دو ہزارروپے ، موبائل فون،ارشد علی کا موبائل فون اور محلہ اسلام آباد کے محمد زبیر کے 14ہزارروپے نکال کر فرار ہوگئے ۔سٹی پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments