گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈپر مویشیوں کی بھرمار، انتظامیہ بے بس
سڑک کنارے قائم باڑوں سے گوبر اور گندگی سے ماحول آلودہ ، اصلاح کا مطالبہ
تتلے عالی(نامہ نگار )گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈپر مویشیوں کا راج، انتظامیہ بے بس ہو کر رہ گئی ۔تفصیلات کے مطابق اربوں روپے کی لاگت سے گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ کی تعمیر 3 سال قبل مکمل ہوئی ، مذکورہ شاہراہ پر4سے 5کلو میٹر کے فاصلے پر یوٹرن بنائے گئے ہیں سڑک کے اطراف تتلے عالی، کوہلو والہ،مرالی والہ،گھمن والا،بھاکرانوالی،مجو چک،کوٹ نثار شاہ،قلعہ مصطفی آباد،ارتالی ورکاں،بیگ پور،شاہ پور سمیت دیگر دیہی علاقوں میں سڑک کنارے باڑے قائم ہیں ،مویشی پال افراد جانوروں کے چرانے کیلئے کھیتوں کی طرف لے جاتے ہیں اکثر گائے بھینسیں سڑک پر گھومتی دکھائی دیتی ہیں جس سے نہ صرف حادثات کاخدشہ لاحق رہتا ہے بلکہ گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ پر گوبر وگندگی رہنا بھی معمول بن گیا ہے ۔اہل علاقہ نے اصلاح واحوال کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments