جدید امتحانی نظام کیلئے ملازمین کا تعاون نا گزیر :مزمل محمود
تعلیمی بورڈز کے ملازمین ہمارے دست و بازو اور سر کا تاج ہیں:چیئرمین ٹاسک فورس
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)چیئرمین ٹاسک فورس برائے تعلیم مزمل محمود نے کہا ہے کہ پنجاب کے تعلیمی بورڈز کے ملازمین ہمارے دست و بازو اور سر کا تاج ہیں ، ان کے تعاون کے بغیر امتحانی نظام کو شفاف اور مؤثر بنانا ممکن نہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب ایجوکیشن بورڈ ایمپلائز ویلفیئر ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک نثار احمد کی سربراہی میں صوبے بھر کے تعلیمی بورڈز کے صدور پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر وفد کے چیئرمین نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وژن کے مطابق وزیر ہائر ایجوکیشن رانا سکندر حیات اور چیئرمین ٹاسک فورس مزمل محمود کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی تعلیمی اصلاحات، خصوصاً آن سکرین مارکنگ کے جدید نظام کا خیرمقدم کرتے ہوئے ملازمین کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔انہوں نے کہا کہ تعلیمی بورڈز کے ملازمین میرٹ، شفافیت اور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ امتحانی نظام کے قیام کیلئے حکومت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments