منی لانڈرنگ کیس، امجد سلیم بٹ کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)برطانیہ سمیت دیگر بیرون ممالک اربوں روپے کی منی لانڈرنگ، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ٹی ٹیز کے مقدمے میں سنٹرل جیل میں بند بزنس مین ملزم امجد سلیم بٹ کو ایک اور قانونی دھچکا۔۔۔
ایڈیشنل سیشن جج ہدایت اللہ شاہ نے ملزم کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری مسترد کر دی۔ حکم نامے میں کہا گیا کہ دستیاب ریکارڈ میں ملزم کے خلاف شواہد موجود ہیں جبکہ استغاثہ کے گواہوں نے بھی الزامات کی تصدیق کی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments