لالہ موسیٰ:گیس لیکیج کے با عث گھر میں آتشزدگی ،خواتین سمیت 3افراد زخمی
لالہ موسیٰ (نامہ نگار)سرائے عالمگیر کے نواحی گاؤں پنڈ عزیز میں گیس لیکیج کے باعث گھر کے کچن میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 3 افراد جھلس کر زخمی ہو گئے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق 24 سالہ زابین زبیر کچن میں دودھ گرم کر رہی تھیں کہ اچانک آگ لگ گئی، انہیں بچانے کی کوشش میں 35سالہ تصور اور35سالہ صائمہ بھی جھلس گئیں۔ حادثے میں زابین زبیر اور تصور کا جسم 50فیصد سے زائد جھلس گیا جبکہ صائمہ کا پاؤں متاثر ہوا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے زخمیوں کو تحصیل ہسپتال کھاریاں منتقل کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments