تتلے عالی:ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق‘ 3شدید زخمی
کارنے 65سالہ لطیف کو کچل دیا ،موٹر سائیکلوں کی ٹکر، نوجوان جان کی بازی ہار گیا
تتلے عالی(نامہ نگار )تتلے عالی میں ٹریفک حادثات کے دوران 2 افراد جاں بحق 3 شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ نوشہرہ ورکاں روڈ ماڑی خورد کے قریب منی ٹرک اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے دوران کار نے 65سالہ لطیف کو کچل دیا جو موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ 17سالہ عتیق الرحمن اور12سالہ حسن شدید زخمی ہو گئے ۔ تتلے عالی چوک میں دو موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجہ میں حسنین جاں بحق جبکہ دوسرا موٹر سائیکل سوار نعمان شدید زخمی ہوگیا۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کی ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے سول ہسپتال گوجرانوالہ پہنچا دیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments