ایڈیشنل چیف سیکرٹری کا دورہ گوجرانوالہ ،منصوبوں کا جائزہ
کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن محمد علی نے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی
گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب افتخار علی سہو نے کمشنر آفس گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور ڈویژنل و ضلعی افسروں کے اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈویژن بھر میں جاری انتظامی، ترقیاتی اور عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن محمد علی، ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد، دیگر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز اور مختلف محکموں کے متعلقہ افسر وں نے شرکت کی۔کمشنر گوجرانوالہ و گجرات ڈویژن محمد علی نے ترقیاتی منصوبوں کی تفصیلات بتاتے ہوئے لائبریری کے قیام، کلاسکے روڈ کی تعمیر و بہتری، لیڈی پارک کامونکے ، ایمن آباد فیملی پارک، ساروکے فیملی پارک، نواز شریف فیملی پارک گجرات، جنرل بس سٹینڈ گجرات کی اپ گریڈیشن ، ڈاکخانہ روڈ منڈی بہاؤالدین، سبلائم چوک سیالکوٹ، اقبال منزل کی اپ گریڈیشن، خیابانِ اقبال پارک اور ساگر روڈ حافظ آباد سمیت مختلف منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا۔ انہوں نے نارووال پبلک سکول، مختلف بیوٹیفکیشن سکیموں اور شہری علاقوں میں بنیادی سہولیات کی بہتری کے منصوبوں کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔اجلاس کو وزیراعلیٰ پنجاب کے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام، زراعت کی توسیع، کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر سکیم اور ماڈل فارمز کے قیام سمیت زرعی شعبے میں جاری اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments