آرپی او گوجرانوالہ کی ڈی پی او کیساتھ کھاریاں میں کھلی کچہری
لالہ موسیٰ، گجرات (نامہ نگار )ریجنل پولیس آفیسر گوجرانوالہ خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے ڈی پی او فیصل شہزاد کے ہمراہ تھانہ صدر کھاریاں کی حدود میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
کھلی کچہری میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور مسائل و شکایات پیش کیں۔ آر پی او نے شہریوں کے مسائل توجہ سے سنے اور متعلقہ پولیس افسر وں کو موقع پر ہی میرٹ کے مطابق فوری قانونی کارروائی اور داد رسی کے احکامات جاری کیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments