پنجاب کے مختلف علاقوں میں دالوں کی کاشت کا فیصلہ
تتلے عالی(نامہ نگار )پنجاب میں پیداوار بڑھانے کیلئے مختلف دالوں کی کاشت کا فیصلہ کر لیا گیا ۔
پنجاب حکومت نے مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے تتلے عالی سمیت صوبہ بھر کے مختلف علاقوں میں دالوں کی کاشت کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلہ میں تمام اضلاع کو الگ الگ ٹارگٹ دیا گیا ہے جس کیلئے تتلے عالی،کامونکے اور نوشہرہ ورکاں میں مونگ ودیگر دالوں کیلئے نمائشی پلاٹ بھی لگائے جارہے ہیں جس کیلئے پنجاب سیڈ کارپوریشن کی جانب سے دالوں کے بیجوں پر50فیصد تک سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے ۔زرعی ماہرین کا کہنا ہے کہ دالوں کی پیداوار میں اضافہ سے کسانوں کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی فائدہ ہوگا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments