سیالکوٹ :چلڈرن ہسپتال کے باہر پارکنگ مافیا کی من مانیاں

 سیالکوٹ :چلڈرن ہسپتال کے  باہر پارکنگ مافیا کی من مانیاں

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )خادم علی روڈ پر واقع چلڈرن ہسپتال کے باہر پارکنگ مافیا کی من مانیاں عروج پر پہنچ گئیں، ہسپتال آنے والے مریضوں اور لواحقین کو مبینہ طور پر دونوں ہاتھوں سے لوٹا جانے لگا ۔

شہریوں کا الزام ہے کہ ہسپتال آنے والی گاڑیوں سے 150 سے 300 روپے جبکہ موٹر سائیکلوں سے 50 سے 100 روپے تک پارکنگ فیس وصول کی جا رہی ہے ، شہریوں کے مطابق پارکنگ کی پرچیوں پر سیریل نمبر درج نہیں ہوتے ، جس سے وصول کی جانے والی فیس اور پارکنگ ٹھیکے کے نظام پر کئی سوالات جنم لے رہے ہیں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر ، محکمہ صحت اور متعلقہ حکام سے فوری نوٹس لینے ، پارکنگ ٹھیکے کی جانچ پڑتال اور سرکاری مقررہ فیس نمایاں جگہ پر آویزاں کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...