ڈپٹی کمشنر گجرات کو ایم ڈی واسا کی ڈسپوزل سٹیشن منصوبوں پر بریفنگ

 ڈپٹی کمشنر گجرات کو ایم ڈی واسا کی  ڈسپوزل سٹیشن منصوبوں پر بریفنگ

گجرات(سٹی رپورٹر ،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد کا منیجنگ ڈائریکٹر واسا کاشان حفیظ بٹ کے ہمراہ وزیر اعلیٰ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت زیر تعمیر 100کیوسک ظہور الٰہی سٹیڈیم ڈسپوزل سٹیشن کا دورہ، ڈپٹی کمشنر نے کچہری ڈسپوزل سٹیشن کے تعمیراتی کام اور منصوبے پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔

ایم ڈی واسا کاشان حفیظ بٹ نے ڈپٹی کمشنر کو منصوبے کی پیشرفت اور تکنیکی امور پر بریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر خرم شہزاد نے ہدایت کی کہ کچہری ڈسپوزل سٹیشن کی تعمیر مقررہ مدت میں مکمل کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...