مہلت کے با وجود کوڑا ،تعمیراتی ملبہ نہ اٹھانے پر پلاٹ ضبط

مہلت کے با وجود کوڑا ،تعمیراتی ملبہ نہ اٹھانے پر پلاٹ ضبط

نوٹس کی عدم تعمیل پر جرمانے ،مقررہ مدت میں صفائی نہ کرنے پر کاررو ائی کا آغاز

گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)اوپن پلاٹس میں کوڑا کرکٹ اور تعمیراتی ملبہ پھینکنے والوں کے خلاف ستھرا پنجاب ایجنسی کا کریک ڈاؤن، پلاٹس مالکان کو نوٹسز جاری کرنے کا آغاز کر دیا،صفائی کیلئے مقررہ مہلت، عدم تعمیل پر جرمانے اور تین نوٹسز کے باوجود صفائی نہ کر انے پر پلاٹ بحقِ سرکار ضبط کرنے کی قانونی کارروائی کی جائے گی ۔ ڈپٹی کمشنر نوید احمد کے احکامات اور ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی عبدالرزاق ڈوگر کی ہدایات پر اوپن پلاٹس میں کوڑا کرکٹ، گندگی اور تعمیراتی ملبے کی غیر قانونی ڈمپنگ کے خلاف عوامی آگاہی اور انفورسمنٹ مہم کا آغاز کر دیا گیا ۔ایجنسی کی جانب سے جاری نوٹسز میں پلاٹ مالکان کو ہدایت کی گئی ہے کہ نوٹس کی وصولی کے بعد مقررہ مدت کے اندر صفائی یقینی بنائیں۔ عدم تعمیل کی صورت میں مزید نوٹسز جاری جائیں گے اور خلاف ورزی برقرار رہنے پر متعلقہ قوانین کے تحت جرمانے عائد کئے جائیں گے ۔ تین نوٹسز کے باوجود صفائی نہ کرانے کی صورت میں مجاز اتھارٹی کے ذریعے قانونی کارروائی کرتے ہوئے پلاٹ بحقِ سرکار ضبط کرنے کی کارروائی بھی عمل میں لائی جا سکتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...