سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار حق نواز ہنجرا پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں شامل
لدھیوالہ وڑائچ ،عالم چوک(نامہ نگار ، نمائندہ خصوصی )این اے 77میں ضمنی الیکشن سے قبل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ حق نواز ہنجرا نے تحریک انصاف کو خیر باد کہتے ہوئے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا ۔
این اے 77کے ضمنی انتخابات سے ایک روز قبل انتخابی سرگرمیاں عروج پر پہنچ گئیں، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ ،ایم این اے بلال فاروق تارڑ اور دیگررہنما ئو ں نے مدوخلیل میں نسیم عباس ہنجرا کے ڈیرے پر سیاسی ملاقاتیں کیں۔ اس موقع پر سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ حق نواز ہنجرا نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کا اعلان کر دیا جسے انتخابی مہم کے آخری مرحلے میں مسلم لیگ ن کی اہم سیاسی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments