زہرآلودہ بیج کی کاشت نایاب پرندوں کی نسل کشی کا با عث
تتلے عالی(نامہ نگار )زہرآلودہ بیج کی کاشت نایاب پرندوں کی نسل کشی کا با عث بننے لگی۔ تتلے عالی سمیت پنجاب بھر میں لاکھوں ایکڑ رقبہ پردھان کی کٹائی سے خالی ہونے والے۔۔۔
کھیتوں میں ہل چلا کر گندم،سبزیات،جوار،مکئی، باجرہ، برسیم وغیرہ کی کاشت جاری ہے لیکن کاشتکاروں کی جانب سے استعمال کیا جانے والا بیج زہر آلودہ ہونے کے باعث کھانے والے پرندے ہلاک ہو رہے ہیں۔ زمینداروں امتیاز احمد چودھری،سابق ناظم شبیر احمد نمبردار،چودھری عبدالغفور گجر،چودھری منیر گجر نے بتایا کہ کاشتکاروں کی جانب سے محفوظ کیا گیا بیج زہر سے پاک جبکہ کمپنیوں سے خریدا گیا بیج زہر آلودہ ہوتے ہیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments