لالہ موسیٰ : جائیداد کا تنازع ، بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

لالہ موسیٰ : جائیداد کا تنازع ، بھائی نے بہن کو قتل کر دیا

اورنگزیب نے فائرنگ کرکے ثوبیہ شاہین کو موت کے گھاٹ اتارا ، ملز م فرار

لالہ موسیٰ (نامہ نگار ،نمائندہ دنیا )تھانہ ککرالی کے قریب بھٹہ خشت پر بھائی کے ہاتھوں بہن کا مبینہ قتل ،کوٹلہ ارب علی خان میں تھانہ ککرالی کے قریب بھٹہ خشت پر افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بھائی نے بہن کو مبینہ طور پر قتل کر دیا۔ذرائع کے مطابق ملزم اورنگزیب واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ثوبیہ شاہین کی لاش کو قبضے میں لے کر سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی اور ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ پانچ بہن بھائی ایک ہی مکان میں رہتے ہیں جبکہ ملزم اورنگ زیب الگ رہتا ہے اور آئے روز مکان کے تنازع کی وجہ سے گھر میں جھگڑا رہتا تھا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...