گجرات:تعلیمی اداروں میں 24 سے 26نومبر تک ڈی ورمنگ مہم ہوگی
گجرات(سٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گجرات خرم شہزاد کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز فاروق اعظم کی زیر صدارت پنجاب ڈی ورمنگ انیشی ایٹو کے تحت۔۔۔
ضلع میں پانچویں مرحلے کی ڈی ورمنگ مہم کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے ڈسٹرکٹ ملٹی نیوٹریشن ایڈریس کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ ڈی ورمنگ مہم 24 سے 26 نومبر 2026 تک جاری رہے گی، جس کے دوران ضلع بھر کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں پہلی سے دسویں جماعت تک زیر تعلیم طلبہ کو تربیت یافتہ اساتذہ کی جانب سے پیٹ کے کیڑوں کے خاتمے کی دوا دی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments